شرجیل انعام میمن اور سید ناصر حسین شاہ کی متحدہ عرب امارات قونصل خانے آمد، شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

ہفتہ 21 مئی 2022 16:00

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے آمد۔ صوبائی وزرانے یو اے ای کے قونصل جنرل جناب بخیت عتیق الرومیتھی سے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزرانے سندھ حکومت اور صوبے کی عوام کی جانب سے اماراتی قونصل جنرل سے گہری ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے پاکستان کے عوام کا ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیا۔ شرجیل انعام میمن اور سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی پاکستان کی عوام کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔