رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی 16ویں تقریب تقسیم اسناد، 600 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں

ہفتہ 21 مئی 2022 20:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی 16ویں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کیا گیا۔ تقریب کے پہلے دن ہیلتھ اور میڈیکل سائنسز، ری ہیبلیٹیشن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور فارماسیوٹیکل سائنسز کے 600 کے طلبہ و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں، 31 طالب علموں نے گولڈ میڈل وصول کیا۔

ڈاکٹر شائستہ سہیل ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجو کیشن اینڈ کمیشن کو طالب علموں میں انعامات اوراسنادتقسیم کرنے کے لئے بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر شائستہ نے گلبرگ گرین میں واحد فیمیل کیمپس کے قیام اور ریسرچ پروڈکشن پر یونیورسٹی کو سراہا ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر طالب علم کو دلجمعی، ایمانداری اور محنت کے ساتھ کام کرنا چاہئے تاکہ وہ سا ئنسی شعبوں میں اپنا لوہا منوا سکیں اور بین الاقوامی فورم میں پاکستان مستحکم معیشت کے طور پر ابھر سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر رفاہ انٹرنیشنل یو نیورسٹی کو طالب علموں کی شخصی نشوو نما اور اسلامک ایتھیکل ویلیوز کو اجاگر کرنے کے عزم کو بھی سراہا۔اس سے قبل پرافیسر ڈاکٹر انیس احمد ، وائس چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جامع تاریخ بیان کی۔تعلیمی سال کے دوران فیکلٹی ممبران نے 720 پیپرز، امپیکٹ جنرلز میں شائع ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ رفاہ رفاہ یونیورسٹی کا قیام 1996میں انتہائی چھوٹے پیمانے پر صرف میڈیکل کالج کے 72 طالب علموں کے ساتھ کیا لیکن آج اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل کالج ٹرسٹ اور رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اراکین کی انتھک محنت سے الحمداللہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں 100 سے زائد پروگرامز پیش کئے جا رہے ہیں اور 23000 سے زائد طالب علم ، علم کی شمع سے منور ہو رہے ہیں۔

ہائر ایجوکیشن نے رفاہ انٹرنیشنل یو نیورسٹی کو عمومی کٹیگری میں دوسری پوزیشن سے نوازا ہے۔ حسن محمد خان چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے ادارے کے وژن پر روشنی ڈالی۔انہوں نے گزرے دنوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ فائونڈ نگ چانسلر میجر جنرل (ر) محمد ذوالفقار علی خان نے پاکستانی نوجوانوں کے لئے تعلیمی پلیٹ فارم کے قیام کی کاوشیں شروع کیں تاکہ سائنسی اور تکنیکی مضامین میں معیاری اور وقت سے ہم آہنگ تعلیم کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے۔

انہوں نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی اکیڈمک لیڈر شپ کو رفاہ اسپائرڈ سٹوڈنٹ ماڈل اور رفاہ ٹیچرز کمپیٹنسی کے ذریعے ادارے کو فروغ دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ سولہویں تقریب تقسیم اسناد میں گریجویٹ ہونے والے طلبہ وطالبات اور فیکلٹی ممبران کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔