Live Updates

عمران خان پشاور سے رحمتیں لینا چاہ رہے ہیں ،پشاور سے فیض یاب ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ‘ عظمیٰ بخاری

پاکستان کی کوئی خاتون عمران خان جیسا بد کردار باپ بیٹا اور بھائی نہیں چاہے گی، ہمارے پاس بھی عمران خان کیخلاف بہت کچھ ہے

اتوار 22 مئی 2022 14:40

عمران خان پشاور سے رحمتیں لینا چاہ رہے ہیں ،پشاور سے فیض یاب ہونے کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان کی مذمت نہیں بلکہ مرمت کی ضرورت ہے ،عمران خان غلط ٹرینڈ شروع کر رہے ہیں ، پاکستان میں ورکنگ خواتین کوپہلے ہی مسائل کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوئی خاتون عمران خان جیسا بد کردار باپ بیٹا اور بھائی نہیں چاہے گی، ہمارے پاس بھی عمران خان کے خلاف بہت کچھ ہے اس لئے عمران خان غلط فہمی سے باہر آ جائیں ،عمران خان حد سے گزریںگے تو پھر ہم بھی ان کی کہانیاں سامنے لائیں گے ۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب اسمبلی اراکین کے لیے ہے غنڈوں کے لئے نہیں، ہم نے کوئی گرفتاری نہیں کی ابھی سے رو رہے ہیں ،سنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تعمیر میں جو گھپلے ہوئے ہیں وہ بھی سامنے آئیںگے ،عمران خان پشاور سے رحمتیں لینا چاہ رہے ہیں عمران خان پشاور سے فیض یاب ہونے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ہو ںگے نہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات