گائوں درویش نائچ میں بااثر قبضہ مافیا کے کارندوں کی جانب سے کیمونٹی سنٹر پر قبضے کے خلاف ہندو برادری کے مینگھواڑ قبیلے کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

اتوار 22 مئی 2022 20:20

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) میرپور ماتھیلو کے علاقے گائوں درویش نائچ میں بااثر قبضہ مافیا کے کارندوں کی جانب سے کیمونٹی سنٹر پر قبضے کے خلاف ہندو برادری کے مینگھواڑ قبیلے کی جانب سے مرد و خواتین کا احتجاجی مظاہرہ دہرنا کمیونٹی سنٹر سے قبضہ ختم کروانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو کے نواحی علاقے درویش نائچ سے تعلق رکھنے والی مینگھواڑ قبیلے کے مرد و عورتوں نے کیمونٹی سنٹر پر مبینہ قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے دہرنا دیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیوک رام، سرتان، لونی، کٹھومل، بخشو، کرشن و دیگر کا کناے تھا کہ گائوں درویش نائچ میں قائم سرکاری کیمونٹی سنٹر پر بااثر قبضہ مافیا کے کارندوں نے قبضہ کر لیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ رانا چندر سنگھ نے 1994 میں ہندو کیمونٹی کے لئے کیمونٹی سنٹر شادی حال سندہ سرکار سے منظور کرایا تھا جس پر گزشتہ دو برسوں سے قبضہ مافیا کے ایک بااثر وڈیرے نے قبضہ کر رکھا ہے جو گائوں کے کسی آدمی کو کیمونٹی سنٹر کو شادی و غمی کے لئے استعمال کرنے نیںی دے رہا ہے جو بھی شردی قبضہ مافیا کے خلاف آواز بلند کرتا ہے تو اس کو سنگین نتائج کی دہمکیاں دی جاتی ہیں انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر قبضہ مافیا کے کارندوں کے خلاف کاروائی کر کے کیمونٹی سنٹر سے قبضہ ختم کروایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔