رانا مشہود احمد خان کی وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری مراد خان کی رہائش گاہ آمد ،والد کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 11:39

رانا مشہود احمد خان کی وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری مراد خان کی رہائش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان ہفتہ کے روز وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری مراد خان کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے والد سابق ڈپٹی میئر لاہور نذیر خان سواتی کے انتقال پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم ہمارے لئے خاندان کے فرد کی مانند تھے۔

انہوں نے کہا کہ نذیر خان سواتی مسلم لیگ (ن) کا قیمتی اثاثہ تھے،مشکل دور میں مرحوم پارٹی کیساتھ ڈٹ کرکھڑے رہے ۔دریں اثنا رکن صوبائی اسمبلی مہوش سلطانہ سمیت دیگر نے بھی مراد خان سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔