
مذہبی جماعت کا احتجاج، دوسرے روز بھی جڑواں شہروں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر
راستوں کی بندش کے باعث جڑواں شہروں میں تجارتی سرگرمیاں معطل‘ایکسپریس وے، فیض آباد اور آئی جی پی روڈ بھی مکمل طور پر بند
ہفتہ 11 اکتوبر 2025 11:25

(جاری ہے)
ایئرپورٹ جانے والے راستوں کو بھی کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔
جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل ہے۔ راستوں کی بندش کے باعث تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ممکنہ احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی معطل ہے۔ فیض آباد کے مقام پر پولیس فورس تعینات ہے اور فیض آباد میں تمام ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں کو سیل کردیا گیا ہے۔لاہور میں داخلے کا سگیاں پل کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا، راوی پل کی شاہدرہ جانے والی سڑک پر بھی کنٹینر لگا دیا گیا، پرانے راوی سے لاہور کی طرف آنے والی سڑک بھی بند کر دی گئی۔لاہور پریس کلب اورملحقہ علاقوں میں متعدد کنٹینرز موجود ہیں جس سے شہریوں کو ضروری کاموں کے سلسلے میں آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔لاہورسے اسلام آباد موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے، اسلام آباد سے لاہور آنے والی موٹروے بھی ٹریفک کے لیے بالکل بند ہے، لاہور داخلے کے لیے بابوصابو اورٹھوکرنیاز بیگ سے موٹروے پر انٹری بند ہے۔وزیر آباد میں جی ٹی روڈ کو مولانا ظفر علی خان بائی پاس کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا، جی ٹی روڈ چناب ٹول پلازہ کے قریب کنٹینرز لگا کر سڑک کو آمدورفت کے لیے مکمل بند کردیا گیا۔خانکی بیراج ٹول پلازہ پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں جبکہ سیالکوٹ ائیرپورٹ جانے والے راستے بھی مکمل بند ہیں۔گجرات میں دریائے چناب پل کے قریب خندق کھود دی گئی، دریائے چناب پل پر ٹرک اور کنٹینر لگا کر لاہور اور اسلام آباد جانے والی ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی۔جی ٹی روڈ پر کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے مقامات پر بھی خندقیں کھود دی گئیں، خانپور ہزارہ میں سرحدی چوکی جنڈیال دوسرے روز بھی بند ہے۔پنجاب اور خیبرپختونخوا کو ملانے والی جی ٹی روڈ کو ٹریلر اور کنٹینر لگاکر بند کیا گیا ہے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لاہور جانے والے تمام راستے بند ہیں،ایم فور موٹر وے لاہور کی جانب ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے اور شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔سیالکوٹ کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے، ڈسکہ کے خارجی راستوں پر پولیس تعینات ہے، لاہور سیالکوٹ موٹر وے بند ہے۔مزید اہم خبریں
-
رانا مشہود احمد خان کی وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری مراد خان کی رہائش گاہ آمد ،والد کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی
-
سرحدی علاقوں میں اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہیں، دفترخارجہ
-
وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کی وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری مراد خان کے گھر آمد، والدکے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی
-
استعفیٰ دینے کے بعد گنڈا پور اپنے حلقے میں پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
-
سیاسی جماعتیں سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے سے روکیں، سینیٹر پرویز رشید
-
مذہبی جماعت کا احتجاج، دوسرے روز بھی جڑواں شہروں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر
-
وفاقی وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ
-
عطا تارڑ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
خون کا حساب لینے کیلئے افغانستان میں داخل ہونا ہمارا حق ہے،خواجہ آصف
-
امیربالاج قتل کیس؛ مرکزی ملزم طیفی بٹ سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں مارا گیا
-
ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سکول پر حملہ؛ 7 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
-
تحریک انصاف کے رہنمائوں کاپاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.