وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کی وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری مراد خان کے گھر آمد، والدکے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 11:25

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کی وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری مراد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری ٹو مراد خان کے گھر گئے اور ان کے والد سابق ڈپٹی میئر لاہور نذیر خان سواتی کے انتقال پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں،نذیر خان سواتی پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے،ان کی پارٹی کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،مشکل دور میں انہوں نے پارٹی کیلئے بہت قربانیاں دیں۔دریں اثناء معروف اداکار عزیز احمد عزیزی نے بھی مراد خان سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔