استعفیٰ دینے کے بعد گنڈا پور اپنے حلقے میں پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 11:25

استعفیٰ دینے کے بعد گنڈا پور اپنے حلقے میں پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ڈی آئی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) استعفیٰ دینے کے بعد علی امین گنڈا پور اپنے حلقے میں پہنچ گئے۔خیبر پختونخوا کے علاقے ڈی آئی خان میں یارک انٹرچینج سمیت کئی مقامات پر لوگوں کا والہانہ استقبال کیا، مستعفی وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان میں ریلی کی شکل میں الامین ہاؤس پہنچے، اٴْن کے ہمراہ سیکڑوں کارکن بھی قافلے کی شکل میں رواں دواں رہے۔

روانگی سے قبل وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف سے مصافحہ کیا اور شکریہ ادا کیا۔ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وہ اب وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے استعفا دے چکے ہیں، اب اگر انہیں بانی پی ٹی آئی بھی کہیں گے تو وہ اپنا فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ اب عام پارٹی ورکر کے طور پر کام کریں گے، مخالفین سیاسی کوشش کرکے دیکھ لیں، یہ خیبر پختونخوا حکومت نہیں گِرا سکتے۔

متعلقہ عنوان :