سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) چوہدری محمد یٰسین گروپ انوائرمنٹ کمیٹی کے زیر اہتمام مشاورتی کونسل کااجلاس

پیر 23 مئی 2022 15:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) چوہدری محمد یٰسین گروپ انوائرمنٹ کمیٹی کے زیر اہتمام مشاورتی کونسل کااجلاس روز اینڈ یاسمین گارڈن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین،اورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،صوفی محمود علی،علی اصغر مانی بٹ،چوہدری زاہد احمد،راجہ رئیس،سردار محمد آصف،ملک خلیل اعوان،محمد فیاض عباسی،قاری شیر عالم سیالوی،راجہ بشارت،ملک ریاض،چوہدری سفیر،چوہدری صغیر،ملک مصطفی،سردارفرید،سید امیر حسین شاہ کاظمی،وارث دلیپ،چوہدری انور،چوہدری واجد گجر،سلطان بہادر،صدیق گجر،تاج کیانی سمیت دیگر مرکزی عہدیداران اور کارکنوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی ملنے کے بعد مزدور یونین نے بلاتاخیر اپنے منشور میں کئے گئے وعدوں کے مطابق ایک بارپھر اپنی جدوجہد کا آغاز کیا اور ایک قلیل عرصے میں نہ صرف ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے مزدور یونین کی ٹیم تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ عید کے موقع پر تمام سی ڈی اے ملازمین کو بنیادی عیدالائونس کے علاوہ اعزازیہ اور دیگر الائونسزکو ڈبل کروانے اور خصوصاً سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے گارڈزکے لیے پانچ ہزار کا خصوصی سپیشل سکیورٹی الائونس اور حج قرعہ اندازی میں دس افرادکے اضافے سمیت مزدور یونین نے اپنے محنت کشوں کی بہتری کے لیے اقدامات شروع کیے ہیں۔

چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ بطور مزدور رہنما سی ڈی اے کے محنت کش سے بیوفائی کسی صورت قبول نہیں اور ہمارے محنت کشوں کی محبت نے ہمیشہ ہمیں ایک نیا حوصلہ دیا۔چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ مزدور یونین تمام چھوٹے سکیلوں میں کام کرنے والے ملازمین کے سکیلوں میں بلاتفریق پروموشن کروانے سمیت سی ڈی اے کے ڈویلپ سیکٹرز میں ہزاروں ملازمین بشمول ریٹائرڈ اور بیوائوں کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی جلد سے جلد کروانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد سی ڈی اے کے محنت کشوں کو اس حوالے سے خوشخبری ملے گی۔تقریب سے مزدور یونین کے دیگر مرکزی عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔