ریٹا ئرڈ ملا مین وبیوائوں ویتیموں کی پنشن فوری بحال کی جائے،وفا تنظیم کا مطالبہ

حکومت اس ظالمانہ فیصلے کو واپس لے ،ریکارڈ کی منتقلی کا عمل مکمل ہو نے تک جنکوز کے پنشنرز کی پنشن جاری ر کھی جائے،احمد سلمان شاہین

پیر 23 مئی 2022 15:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) وفا تنظیم فلاح وبہبود ریٹائرڈ ملازمین صوبہ سندھ رجسٹرڈ کے عہدیداران احمد سلمان شاہین ، عبدالمقیم ،محمد علی ،اکمل شاہ اورعبدالواحد نے پاور ڈویژن اور جنکوز ہولڈنگ کمپنی کے اس فیصلے کی سختی سے مذمت ہے جس کے تحت 2021 ستمبر میں نکالے گئے ایک لیٹر کو بنیاد بناکراپریل 2022میں جنکو 1جامشورو کی45پنشنرزجن میں بیوائیں اور یتیم بھی شامل ہیں کو پنشن سے محروم کردیا گیا یاد رہے کہ رمضان اور عید الفطر بھی اسی دوران گزرے ہیں اب یہ تلوار دیگر جنکوز پر چلانے کا فیصلہ ہے اس سلسلے میں جب سی ای او اور ایف سی جنکو1سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ پچھلی حکومت کے دور میں جنکوز کے پنشنرز کوقومی اقتصادی کونسل کے فیصلے کے مطابق جنکوز کے پنشنرز کو دیسکوز اور واپڈا کے اداروں سے پنشن ملنا طے ہوا ہے لیکن ظلم وبربریت کی انتہا ہے کہ بغیر کاغذی کاروائی کہ اور کوئی حتمی نتیجہ آئے بغیر اور ڈسکوز اور واپڈا کو پنشنرز کا مکمل ریکارڈ فراہم کئے بغیر سیکڑوں پنشنرز ،بیوائوں اور یتیموں کو پنشن سے محروم کرناافسوس ناک اور انسانیت سوز عمل ہے جس کی وفا تنظیم فلاح وبہبود ریٹائرڈ ملازمین صوبہ سندھ رجسٹرڈ شدید مذمت کرتی ہے ،اس سلسلے میں سی او ایڈمن جنکو ہولڈنگ کمپنی مشتاق کے جاری کردہ لیٹر جو15اپریل2022کو جاری کیاگیا کلیدی کردار ہے جس کے تحت پننش سے سیکڑوں ملازمین کو محروم کردیا گیا بیان میں پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریکارڈ کی منتقلی کا عمل مکمل ہو نے تک جنکوز کے پنشنرز کی پنشن جاری ر کھی جائے ، بیان میں کہا گیا کہ نوکر شاہی کی بددیانتی اور لوٹ مار کی سزا اب بوڑھوں ،یتیموں اور بیوائوں کو د ی جاری ہے حالانکہ اب جنکوز کے پاور ہاوسز جنریشن پر آرہے ہیں اور آگئے ہیں حکومت اس ظالمانہ فیصلے کو واپس لے۔