سی ڈی اے فائر فائٹرز نے ماگلہ ہلز پر اپنی سائیڈ لگی آگ پر قابو پالیا

خیبر پختونخواہ سائیڈ پر لگی آگ کو آگے بڑھنے سے ڈی اے عملہ فائر کنٹرول لائن بنا کر روک رہا ہے ،ڈائریکٹر سی ڈی اے

پیر 23 مئی 2022 15:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) سی ڈی اے فائر فائٹرز نے گزشتہ رات ماگلہ ہلز پر اپنی سائیڈ لگی آگ پر قابو پالیا۔ڈائریکٹر سی ڈی اے عرفان نیازی کے مطابق خیبر پختونخواہ سائیڈ پر ابھی بھی آگ لگی ہوئی ہے ،سی ڈی اے عملہ فائر کنٹرول لائن بنا کر آگ بڑھنے سے روک رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے نے کہاکہ سو سے زائد فائر فائٹر نے آگ بجھانے میں حصہ لیا،ابھی بھی سی ڈی اے کا عملہ پہاڑوں پر موجود ہے ،خیبر پختونخواہ سائیڈ پر لگی آگ کو بجھانے کیلئے فائٹرز کام کررہے ہیں ۔

سی ڈی اے کے مطابق آگ بجھانے کیلئے پانی کے ہینڈ پمپ اور فائر بال بھی استعمال کررہے ہیں،شدید گرم موسم میں خشک پتوں پر شہریوں کی تھوڑی سی لاپرواہی سے آگ لگ جاتی ہے ۔ سی ڈی اے کے مطابق شہریوں سے بھی اپیل کرتے ہیں گرم موسم میں مارگلہ ہلز میں پکنک پر جاکر آگ نہ جلائیں۔ سی ڈی اے نے کہاکہ جلتا سگریٹ پھینکنے سے بھی آگ لگ جاتی ہے،ساڑھے چھ سو زائد عملہ مارگلہ ہلز میں مختلف پکٹس ہر رخ موجود ہوتا ہے ،اس بار مقامی آبادی سے بھی ساڑھے چار سو لوگ شامل کیے ہیں۔