
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
پیر 23 مئی 2022 17:30
(جاری ہے)
بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے محکمانہ بریفنگ لی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان بھی موجود تھے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر بلال احمدنے ہیلتھ فسیلیٹز کی تعداد،دستیاب بیڈز کی صورتحال،انسداد پولیو،ڈینگی،عطائیت مہم پر عملدرآمد،ضلعی وتحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹیز کے اجلاسز کے انعقاد ودیگر اقدامات سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے انڈیکیٹرز پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے انسداد کے لئے موثر اور نتیجہ خیز اقدامات نظر آنے چاہیں۔۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی بریفنگ لیتے ہوئے سکولوں میں تدریسی وانتظامی امور کو بہتر سے بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ طالب علموں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ جدید خطوط پر تربیت کے لئے کوششیں کی جائیں اس ضمن میں ہیڈ ٹیچرزکو مزید متحرک کریں۔انہوں نے ایجوکیشن کی جاری ترقیاتی سکیموں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان نے بتایا کہ ضلع میں 2211 بوائز وگرلز سکولوں میں 8 لاکھ 77 ہزار 196 بچے انرول ہیں۔انہوں نے ٹیچنگ ونان ٹیچنگ سٹاف،پرائیویٹ سکولز کی تعداد،پنجاب ایجوکیشن انشی ایٹو اتھارٹی،انصاف آفٹر نون سکولوں کی تعداد،لٹریسی کے اداروں،شکایات کے حل،شجرکاری مہم وترقیاتی پروگرام کی بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے میٹروپولیٹن کارپوریشن،ضلع کونسل اور فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکنگ پر بھی بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے اقدامات کریں اس ضمن میں میٹروپولیٹن کارپوریشن ودیگر ادارے اور اسسٹنٹ کمشنرز کی مکمل کوآرڈینیشن ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ سو فیصد احساس ذمہ داری اور جذبہ خدمت کے تحت سروسز فراہم کرنا اولین ایجنڈا ہے۔انہوں نے شہر بھر میں صفائی کا اعلی ترین معیار ہمہ وقت برقرار رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ وہ صفائی کی صورتحال کو خود بھی چیک کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
ڈالر کی قیمت میں دو ہفتے کے بعد روپے کے مقابلے میں کمی
-
18فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد پیک شدہ دودھ و ملک پاؤڈر کی پیداوار اور فروخت میں 20 فیصد کمی
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان، ایڈوائزری جاری کردی گئی
-
لاہور: ناجائز تعلقات کا شبہ، ملزم نے تیز دھار آلے سے بیٹی اور بہنوئی کو قتل کردیا
-
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ،اسلام آ باد پولیس نے مدعی پر جھوٹا مقدمہ درج کر دیا
-
بانی تحریک انصاف کو دنیا کے بڑے بڑے مائنس نہیں کر سکتے،بیرسٹر گوہر
-
دادو، پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کی لاشیں گھر سے برآمد
-
جو کرپشن کرتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ ان کی نسلوں کو تباہ کرے، اعظم سواتی
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا جیمز اینڈ جیمالوجیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان، پشاور آفس کا دورہ
-
گورنر ہائوس میں صوبائی حکومت کیخلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی،فیصل کریم کنڈی
-
موسمیاتی تبدیلی اور انسانی ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، مصدق ملک
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو مائنس کردیا، علیمہ خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.