/سود اللہ اوراسکے رسولؐ کیساتھ اعلانِ جنگ،حکومت عوام کو اللہ اور اسکے رسولؐ کیساتھ جنگ سے نجات دلائے،حافظ حشمت

پیر 23 مئی 2022 21:00

u پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) نائب امیر جماعت اسلامی و سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت نے جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد میں سود کیخلاف جلسہ عام میں شرکت کیلئے ہزاروں لوگوں پر مشتمل قافلے کی روانگی سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شریعت کورٹ کے فیصلے پر فوری طور پرعملی اقدامات اُٹھائیں اور حبیب بینک یا دیگر ادارے فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناحی (Stay) سے باز رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے نصابِ تعلیم میں جو غیر اسلامی تبدیلی کی ہے اسے نکال دی جائے۔پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کے سابق ایم ڈی حنیف رامے نے انکشاف کیا تھا کہ نصابِ تعلیم میں 84 غلطیوں کی نشاندہی کی تھی اُسے فوری طور پر درست کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اور پچھلی حکومت میں کوئی فرق نہیں۔

(جاری ہے)

مہنگائی اور لوڈشیڈنگ اور گیس ناپید ہے۔

روزمرہ اشیائے خوردنوش آٹا،چینی،دال،چاول اور دوائیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے بجٹ کو سودی نظام سے پاک کیا جائے اور اسلامی نظامِ معیشت کو نافذ کیا جائیانہوں نے کہا کہ سودی نظام کیخلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جس تحریک کا اعلان کیا ہے اس میں عوام کو منعظم کرکے بھرپور تحریک چلائینگے۔اس وقت پاکستان میں ایک کی بجائے چار وزرائے اعظم کام کر رہیہیں۔اسلئے پچھلی حکومت کی طرح یہ بھی ناکام حکومت ہے۔