حب ،شہر میں موٹرسائیکل چور سرگرم پچھلے چند روز سے نامعلوم چور متعدد موٹرسائیکلیں لے اڑے

منگل 24 مئی 2022 16:55

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) حب شہر میں موٹرسائیکل چور سرگرم پچھلے چند روز سے نامعلوم چور متعدد موٹرسائیکلیں لے اڑے، ساکران روڈ پر شہریوں نے چور رنگے ہاتھوں پکڑ لیا مگر پولیس غائب حب سٹی تھانے میں موٹرسائیکل چوری کی رپورٹ لکھوانا شہریوں کے لئے عذاب بن گیا ہے، اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں پچھلے چند دنوں سے موٹرسائیکل چور سرگرم ہوگئے ہیں زرائع کے مطابق چند دنوں کے اندر دو سے تین موٹرسائیکلیں چوری ہوگئی ہیں جبکہ پیر کے روز ساکران روڈ پر چور دن دہاڑے شہری کی موٹرسائیکل لیجانے کی کوشش میں شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جس پر شہریوں نے اپنے مال کی خود حفاظت کرتے ہوئے چوری کی جم کر پٹائی کی اور پھر حسب معمول آدھا گھنٹہ دیر سے پہنچنے والی پولیس کے حوالے کردیا.

اس حوالے سے شہریوں کے مطابق حب میں موٹرسائیکل چور سرگرم ہوگئے روزانہ کسی نہ کسی کی موٹرسائیکل چوری ہونا معمول بن چکا ہے مگر حب سٹی تھانے میں چوری کی رپورٹ درج کروانا عام شہریوں کے لیے عذاب بن گیا ایک طرف لاکھوں روپے کی موٹرسائیکل جانے کا غم اوپر سے حب سٹی پولیس تھانے کے عملے کے سوالات... آپکی موٹرسائیکل کون لے گیا ہوگا کسی پر شک ہی.. آپ نے موٹرسائیکل وہاں کھڑی کیوں کی.. آپ نے اتنی مہنگی موٹرسائیکل خریدی کیسی وغیرہ وغیرہ۔

(جاری ہے)

حب کے شہری حلقوں کا ایس ایس پی لسبیلہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :