سعودی عرب، سنیپ چیٹ پر ایک ملک کی توہین کرنے والی خواتین کو 4 لاکھ ریال جرمانہ

بدھ 25 مئی 2022 09:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) سعودی آڈیو ویژول میڈیا اتھارٹی نے سنیپ چیٹ استعمال کرنے والی دو خواتین کو4لاکھ ریال جرمانہ کر دیا۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق آڈیو ویژول میڈیا اتھارٹی نے کہا ہے کہ مذکورہ خواتین نے میڈیا موادسے متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے ایک وڈیوشیئر کی تھی جس میں مذکورہ خواتین نے ایک ملک کے سیاحتی دورے کے دوران اس ملک کی توہین کی تھی جس پر سوشل میڈیا پران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔آڈیو ویژول میڈیا اتھارٹی نے عوام سے میڈیا کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔