ایچ ای سی حکام کو مجوزہ یونیورسٹی کی دستاویزات پر غور کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے بل کی حتمی منظوری کیلئے اگلے اجلاس تک موخر

جمعرات 26 مئی 2022 16:28

ایچ ای سی حکام کو مجوزہ یونیورسٹی کی دستاویزات پر غور کیلئے ایک ہفتے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، قومی ورثہ و ثقافت کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔سینیٹر نصیب اللہ بازئی، پرنس احمد عمر احمدزئی اور سینیٹر دلاور خان کی جانب سے سینیٹ میں متعارف کرائے گئے سمارٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2022 پر تفصیلی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر دلاور خان کا کہنا تھا کہ مجوزہ یونیورسٹی میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم دی جائیگی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس جیسے انتہائی اہمیت کے حامل مضامین پڑھائے جائینگے،تمام کمیٹی ممبران نے یونیورسٹی کے قیام کے بل پر اصولی طور پر اتفاق کیا۔ ایچ ای سی حکام نے یونیورسٹی کی فیزبلیٹی اور مجوزہ چارٹر پے غور کے لیے مزید وقت دئیے جانے کی درخواست کی۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی نے ایچ ای سی حکام کو مجوزہ یونیورسٹی کی دستاویزات پر غور کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے بل کی حتمی منظوری کیلئے اگلے اجلاس تک موخر کردیاکمیٹی اجلاس میں سینیٹرز نصیب اللہ بازئی، انجینئر رخسانہ زبیری، دلاور خان، رانا مقبول احمد، مولوی فیض محمد اور ایچ ای سی کے حکام نے شرکت کی۔