Live Updates

سرکاری ملازمین کو ن لیگ کے جلسے میں شرکت کا حکم

میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے چیف افسر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 28 مئی 2022 19:37

سرکاری ملازمین کو ن لیگ کے جلسے میں شرکت کا حکم
بہاولپور (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 28مئی 2022) سرکاری ملازمین کو ن لیگ کے جلسے میں شرکت کا حکم،میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے چیف افسر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے آج بہاولپور میں ہونے والے جلسے میں سرکاری ملازمین کو اپنی شرکت کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کو آج بہاولپور میں ہونے والے جلسے میں شرکت کا حکم دیا گیا ہے اس سلسلے میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے چیف افسر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کو جلسے میں شرکت کا پابند کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن کے جلسے سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور ن لیگ کی انئب صدر مریم نواز سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ جلسے کی تیاری کے لیے سرکاری مشینری کا کھلم کھلا استعمال کیا گیا ہے اور جلسے کے حوالے سے ایک خبر یہ بھی ہے اس میں پہلی بار کارکنوں کیساتھ پولیس بھی بریانی کھائے گی جس کے لیے خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ن لیگ نے پنجاب کے بڑے شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم گزشتہ دنوں اوکاڑہ میں ہونے والے جلسے کو موسم نے ملتوی کرادیا تھا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات