کوہلو کے بلدیاتی الیکشن کےلئے انتخابی سامان کی ترسیل جاری

ہفتہ 28 مئی 2022 23:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) کوہلو قربان علی مگسی اور الیکشن آفیسر عطااللہ بروہی کی سربراہی میں کوہلو میں بلدیاتی انتخابات کےلئے انتخابی سامان کی ترسیل جاری ہے۔

(جاری ہے)

ضلع میں جنرل کونسلر کے 61 وارڈز پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں جبکہ 94 وارڈز پر الیکشن منعقد ہوں گے جس میں میونسپل کمیٹی کے 7 وارڈز بھی شامل ہیں ۔ ضلع کے 103 میں پولنگ سٹیشنوں میں عملہ روانہ کردیا گیا سیکورٹی کےلئے ضلع میں 1200 سے زائد پولیس اور لیویز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔