مانگامنڈی اللہ دیتہ شہید روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘حادثات ہونا معمول زندگی بن گیا

پیر 13 جون 2022 13:10

مانگامنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2022ء) ممبر قومی اسمبلی این اے 136 ملک افضل کھوکھر کے حلقہ کی مین سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی عوامی نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث ملتان روڈ سے لنک گاؤں چاہ تمولی, جئے کس ٹبہ کو جانے والا اللہ دیتہ شہید روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔روڈ ٹوٹنے کی وجہ سے روڈ پر حادثات ہونا معمول زندگی بن گیا۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں کے مطابق اس روڈ پر تین بڑی آبادیوں کے گاؤں ہیں جن میں گاؤں چاہ تمولی نمبر ایک,چاہ تمولی نمبر 2 اور گاؤں جئے کا ٹبہ کو جانے والا یہ واحد روڈ ہے اور روڈ پر رش بڑھنے کی وجہ سے جگہ جگہ پر کھڈے پڑنے سے حادثات ہونا معمول بنتا جارہا ہے۔علاقہ مکینوں نے رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس روڈ پر بھی توجہ دے کر سٹرک پر بنے گہرے کھڈوں کو رپیرنگ کر کے درست کروایا جائے۔تاکہ گزرنے والوں کو آسانی پیدا ہوسکے۔