کراچی، مویشی منڈی میں شامل رہائشی سوسائٹیز مکینوں کو دشواری کے باعث پاسز جاری کر رہے ہیں،راجہ نجیب

منگل 14 جون 2022 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2022ء) مویشی منڈی سپر ہائی وے میں شامل رہائشی سوسائٹیز کے مکینوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کو مد نظر رکھتے ہوئے پاسز جاری کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مویشی منڈی پارکنگ کے کنٹریکٹر راجہ نجیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کاکہنا تھاکہ ہاشم آباد سوسائٹی کے دو سو سے زائد مکینوں کو پاس جاری کردئیے گئے ہیںجبکہ گلشن مصطفیٰ کے بھی پاس جاری کئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

راجہ نجیب نے مزید بتایا کے کچھ سوسائٹیز کو پہلے پاسز جاری کر دئیے گئے تھے اور کچھ کے پاسز تیاری کے مراحل میں ہیں۔کنٹریکٹر راجہ نجیب نے بتایا کے ہماری کوشش ہے کہ یہاں کے رہائشی افراد کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے تاہم ہمیں بھی یہاں کے مکینوں کا تعاون درکار ہے ا س کے باوجود کسی بھی طرح کی شکایات پر انتظامیہ کو آگاہ کریں ہماری پوری کوشش ہے کہ مویشی منڈی لگنے کے باعث اطراف کے مکینوں کو کسی قسم کی دشواریوںکا سامنا نہ کرنا پڑے۔#