سینیٹ میں وزرا ء کی عدم موجودگی پر اپوزیشن کیساتھ حکومتی اتحادی بھی میدان میں آ گئے،رضا ربانی نے احتجاجاً بجٹ تقریر چھوڑ دی

ایوان میں کوئی وزیر نہیں،کیا دیواروں سے باتیں کریں،قائد حزب اختلاف کا وزرا ء کی اجلاس میں غیر حاضری پر برہمی کا اظہار

جمعہ 17 جون 2022 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2022ء) سینیٹ میں وزرا ء کی عدم موجودگی پر اپوزیشن کے ساتھ حکومتی اتحادی بھی میدان میں آ گئے،پیپلز پارٹی کے رضا ربانی نے احتجاجاً بجٹ تقریر چھوڑ دی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دینے کا دعویٰ کر دیا ۔سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت ہوا ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو مبارک ہو پاکستان ایف ے اٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیاگیا ہے۔چیئرمین نے بجٹ پر بحث سے متعلق کہا کہ تو قائد حزب اختلاف نے وزرا ء کی اجلاس میں غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں کوئی وزیر نہیں،کیا دیواروں سے باتیں کریں،بجٹ پر بحث ہے لیکن بھاری بھرکم کابینہ میں سے وزیر نہیں آرہے۔

وزرا کی عدم موجودگی پر حکومتی اتحادی بھی بول پڑے۔،سینیٹر رضا ربانی اپنے دور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک وزیر کو عارضی معطل بھی کیا تھا۔ چیرمین سینیٹ نے کہا کہ وزراء کی اجلاس میں عدم دلچسپی پر وزیراعظم سے بات کریں ،رضا ربانی نے احتجاجاً بجٹ پر بحث کرنے سے انکار کر دیا۔