ٹریڈ ٹیکس مکمل مسترد ، دکانداروں کو لوٹنے کو سوا کچھ بھی نہیں، ٹرانسپورٹر، تاجر

ہفتہ 18 جون 2022 00:40

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2022ء) متحدہ اڈہ یونین کے صدر باران خان کلیوال جنرل سیکرٹری حاجی عطا اللہ بابر مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر حاجی محمد دین خروٹی محمد قسیم اچکزئی محمد زمان حریفال حاجی باز محمد حریفال اختر محمد محمد رحیم شیر زمان اور دیگر نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے حالیہ ٹریڈ ٹیکس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں جو دکانداروں کو لوٹنے کو سوا کچھ بھی نہیں ہے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاروبار پہلے سے ہی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے مگر اس کے باوجود چند روز قبل محکمہ ایکسائز کی جانب سے دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی کے نوٹسز کا اجرا ناقابل قبول اور سراسر زیادتی کے مترادف ہے سابقہ فاٹا اور صوبائی ایجنسیاں ٹیکس سے مستثنی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائیز نے اس سے قبل پراپرٹی کے نام پر ٹیکس لگانے کی کوشش کی جس کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں نصر اللہ زیرے کی قرارداد کی منظوری کے بعد باقاعدہ پالیسی موجود ہے انہوں نے کہا کہ تما م تاجر اور دکاندار پہلے سے ہی جی ایس ٹی کی مد میں ٹیکس ادا کرتے چلے آرہے ہیں اس لئے سیاسی جماعتوں اور صوبائی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کو اس ناروا عمل سے روکا جائے تاجر اور دکاندار ٹریڈ کے نام پر کسی قسم کی ٹیکس کو قبول نہیں کرینگے انہوں نے محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کے مقامی افیسران کے تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر محکمہ ایکسائیز نے ناجائز اقدامات کا سلسلہ بند نہ کیا تو احتجاجی تحریک شروع کرنے سے دریغ نہیں کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن پر عائد ہو گی انہوں نے تمام تاجروں اور دکانداروں کو مطلع کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کا نوٹس وصول نہ کرے کسی بھی مسئلے اور مشکل کی صورت میں تمام دکاندار اور تاجر اپنے تنظیم سے رابطے میں رہے کسی کو تاجروں کے ساتھ زیادتی کرنے کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ تاجروں اور دکانداروں کو ٹریڈ ٹیکس کے نام پر تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ورنہ احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہونگے۔