سینیٹ اجلاس، سینیٹر رضا ربانی کا تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات پر شدید تحفظات کا اظہار

وزیر دفاع کو ایوان میں پیش ہوکر تمام معاملات پیش کرنے کا مطالبہ

پیر 20 جون 2022 22:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2022ء) سینیٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے Qہوئے وزیر دفاع کو ایوان میں پیش ہوکر تمام معاملات پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہاکہ تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے توجہ دلائونوٹس جمع کرایا تھا مگر اس پر ابھی تک بات نہیں ہوسکی ہے انہوںنے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیا جائے پہلے ٹی ٹی پی کے ساتھ فائر بندی کا معاہدہ ہوا مگر ٹی ٹی پی نے اس کی خلاف ورزی کی ہے اس حوالے سے سنا ہے کہ ٹی ٹی پی قبائلی اضلاع کی رول بیک چاہتی ہے انہوں نے کہاکہ وزیر دفاع اس حوالے سے ایوان کو اگاہ کریں مذاکرات کیلئے جرگے بھیجنا اچھی بات ہے مگر جرگے اس ایوان کا نعم البدل نہیں ہیں اس پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے۔

۔۔۔ظفر ملک۔اعجاز خان