دیامر بھاشا ڈیم کی حدود میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہ قراقرم ٹریفک کے لیے کھول دی گئی

جمعہ 24 جون 2022 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) دیامر بھاشا ڈیم کی حدود میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہ قراقرم ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برف باری کے بعد شاہراہ قراقرم بند کرنے سے مسافر اور سیاح پھنس گئے تھے،بابوسر نیشنل ہائی وے سے برف ہٹانے کا کام جاری رہا۔

(جاری ہے)

وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں غیرمتوقع برف باری سے خانہ بدوشوں کو مشکلات کا سامنا ۔دوسری جانب بلوچستان میں طوفانی بارش اور منہ زور ریلوں سے ہرنائی اور کوہلو میں رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔کوہ سلیمان رینج کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال برقرار ، دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں بہتری آنے سے ماہی گیروں کے چہرے کھل اٹھے۔