سدھو موسے والا کی موت کے بعد ان کا آخری گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

جمعہ 24 جون 2022 23:29

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2022ء) بھارت میں قتل ہونے والے نامور گلوکار سدھو موسے والا کا آخری گانا ’’ایس وائی ایل‘‘ ان کی موت کے بعد ریلیز کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ’’ایس وائی ایل‘‘ کے نام سے ان کا ریکارڈ کیا گانا ریلیز کیا گیا ہے، آنجہانی گلوکار نے قتل ہونے سے قبل یہ گانا گایا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقتول گلوکار نے اس گانے کے بول بھی خود لکھے تھے۔ سدھو کا نیا اور آخری گانا سن کو ان کے مداح جذبات ہوگئے۔ ایک پرستار نے لکھا ’’لیجنڈ کبھی مرتے نہیں‘‘۔ کسی مداح نے کہا کہ دکھ اس کا ہے کہ سدھو وفات پاگیا لیکن خوشی اس بات کی ہمیشہ رہے گی کہ وہ پیدا ہوا تھا۔ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ سدھو مرا نہیں بلکہ اپنی چھوڑی یادوں کی وجہ سے ہمارے درمیان زندہ ہے۔