ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کی ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد

جمعہ 24 جون 2022 21:20

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر میاں محمد رفیق احسن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کی ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں میڈیکل لیبارٹری کو ڈیجٹل کرنے، چلڈرن آئی سی یو کے ساتھ ویٹنگ ایریا، او پی ڈی وارڈز کی وائٹ واش، وارڈز کے لیے ائیر کنڈیشنز خریدنے، کرونا ویکسینیشن ریڈ مہم میں کام کرنے والوں کے لئے اعزازیہ، ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی تنخواہوں اور دیگر معاملات کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کمشنر میاں محمد رفیق احسن نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کو مثالی علاج گاہ بنایا جائے گا، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مریضوں کو تمام طبی سہولیات مفت اور بہترین انداز میں ملنی چاہیے۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی ڈاکٹر شاہد اقبال، ایکسین بلڈنگ نزر بخاری، میاں نیرب خورشید، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ میاں نعیم عاصم،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد انور، ایس ڈی او محمد موسیٰ اور دیگر افسران موجود تھے۔\378