ویرات کوہلی آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

ہفتہ 25 جون 2022 15:15

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں چار روزہ پریکٹس میچ کھیلا جارہا ہے، لیسٹر شائر کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران ویرات کوہلی 23 رنز پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہونے لیکن ماننے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد سابق بھارتی کپتان کو 33 رنز پر امپائر نے پھر ایل بی ڈبلیو ا?ؤٹ دیا اس فیصلے پر بھی کوہلی اعتراض کرتے ہوئے پویلین روانہ ہوئے۔واضح رہے کہ لیسٹر شائر کے خلاف پہلی اننگز میں بھارت نے اپنی ٹیم 246 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی۔بھارت کی جانب سے سریکر بھرت 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اوپنر روہت شرما 25، شبھمن گل 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ویرات کوہلی نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔لیسٹر شائر کی جانب سے رومن واکر نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔واضح رہے کہ لیسٹر شائر کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 244 رنز بنائے، بھارت نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 80 رنز بنالیے ہیں اور بھارت کو 82 رنز کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :