
چوہدری وجاہت کے الزامات ، یہ نہایت بے بہودہ باتیں ہیں ، چوہدری شجاعت حسین
میں نے اپنے بیٹوں کی ایسی تربیت نہیں کی،میرے کہنے پر میرے بچے فی الحال خاموش ہیں،پاکستان میں پہلے بھی سینکڑوں پارٹیاں بنی ہوئی ہیں ایک اور بن جائے گی تو کیا فرق پڑے گا، صدر مسلم لیگ (ق)
ہفتہ 25 جون 2022 23:48
(جاری ہے)
چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ میں نے اپنے بیٹوں کی ایسی تربیت نہیں کی۔
میرے کہنے پر میرے بچے فی الحال خاموش ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں نے ان کو تلقین کی ہوئی ہے کہ ہمیشہ سچ بولنا ہے اور وعدے کا پاس رکھنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میرے کہنے پر ہی اپوزیشن کے متفقہ امیدوار وزیراعظم شہباز شریف کو ووٹ ڈالا تھا ہم نے کسی سے کوئی وزارت نہیں مانگی۔انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری نے خود آکر ہمیں مبارکباد دی تھی۔ چوہدری شجاعت حسین کے مطابق چودھری وجاہت حسین نے یہ بھی کہا ہے کہ 30 جون تک اگر مسلم لیگ ن سے ہم نے اتحاد ختم نہ کیا تو وہ نئی جماعت بنا لیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں پہلے بھی سینکڑوں پارٹیاں بنی ہوئی ہیں ایک اور بن جائے گی تو کیا فرق پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ چودھری وجاہت نے یہ بھی کہاہے کہ سیکرٹری جنرل و وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے ہمارے خاندان کو تقسیم کردیاہے،طارق بشیر چیمہ کے متعلق جو بیان دیاہے وہ غیر اخلاقی اور جھوٹ پر مبنی ہے، چودھری وجاہت نے الزام لگایا ہیک ہ میرے بیٹے مانگے تانگے کے وزیر بنے ہوئے ہیں اور انکا کوئی حلقہ نہیں ہے،میں ان باتوں کا جواب کسی وقت گجرات جا کر گجرات والوں کے سامنے دوں گا اور بتاؤں گا کہ کس کا کون سا حلقہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں پناہ گزینوں کی خیمہ بستیوں پر اسرائیلی حملے تشویشناک، یو این ادارہ
-
لبنان: جنگ زدہ لوگوں کو بڑے پیمانے پر فوری مدد درکار، یو این
-
شام میں متشدد کارروائیاں اور اسرائیلی حملے ناقابل قبول، جیئر پیڈرسن
-
لیبیا میں سیاسی عمل کے لیے نقصان دہ اقدامات سے اجتناب پر اصرار
-
بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب
-
وزیر اعظم نے بھارت کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویشناک قرار دے دیا
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سیکریٹری جنرل ایگزیکٹو کونسل دبئی سے ملاقات،
-
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا موجودہ سکیورٹی صورتحال میں بڑا فیصلہ
-
وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
-
آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں
-
امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں ہلاکتیں واقع ہونے کا خدشہ، ٹام فلیچر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.