چشتیاں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کا جعلی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،جعلی یوریا برآمد

اتوار 26 جون 2022 19:10

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2022ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع چشتیاں چوہدری محمد ارشد نے جعلی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے نجی گودام سے 175 تھیلے جعلی یوریا کھاد برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت چشتیاں نے جعلی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں تیز کر دی ہیں ،انہوں نے کارروائی کے دوران تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں کی حدود میں شہر فرید روڈ پر ایک گودام پر چھاپہ مار کر موقع سے 175 تھیلے جعلی یوریا کھاد برآمد کرکے حوالہ پولیس کردیا ہے،پولیس مصروف تفتیش ہے۔\378