بھارتی پنجاب میں خالصتان نواز رہنما پارلیمانی الیکشن میں کامیاب
کامیابی کو خالصتان ریاست کے علمبردار جرنیل سنگھ بِھنڈراں والا کی تعلیمات کی مرہون منت قرار دیدیا
پیر 27 جون 2022 23:03
(جاری ہے)
غیرملکی میڈیا کے مطابق سمرن جیت سنگھ نے حال ہی میں قتل ہونے والے گلوکار سدھو موسے والا اور خالصتانی عسکریت پسند رہنما جرنیل سنگھ بھنڈراں والے کو انتخابی مہم کا خصوصی موضوع بنایا تھا۔ بھنڈراں والا جون 1984 میں گولڈن ٹیمپل پر آپریشن بلیو اسٹار کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہوگئے تھے۔
سمرن جیت سنگھ مان نے آپریشن بلیو سٹار کے خلاف اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔الیکشن جیتنے کے بعد سمرن جیت سنگھ نے پہلی تقریر میں اپنی کامیابی کا سہرا اپنے کارکنوں اور جرنیل سنگھ بھنڈراں والا کی تعلیمات کو دیتے ہوئے کہا کہ بھنڈراں والے نے پرامن جدوجہد کے ذریعہ جینے کا جو راستہ بتایا تھا، یہ اسی کی کامیابی ہے۔ کامیابی کا اثر عالمی سیاست پر بھی پڑے گا۔ طویل عرصے کے بعد ان کی پارٹی کی فتح ہوئی ہے۔ لوگوں کا حوصلہ کافی بلند ہے اور وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔سمرن جیت سنگھ مان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ واہگہ کے راستے بھارت کے تجارت بحال کرنے کے لیے آواز بلند کریں گے۔ تجارت کے لیے سرحدیں کھل جانے سے کسانوں اور تاجر برادری دونوں کا فائدہ ہوگا۔ پنجاب کے کسان خودکشی کر رہے ہیں، وہ قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ مزدوروں کو غربت اور فاقوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاجروں کو مسلسل نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ واہگہ کے نزدیک پاکستان کے ساتھ سرحد کھل جائے۔ اس سے ہم پاکستان کو ہم گیہوں بھیج سکیں گے جسے اس کی ضرورت ہے جبکہ یہ ہمارے پاس وافر مقدار میں موجود ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.