، کوئٹہ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور آنکھ مچولی کے عذاب سے نجات دلانے کے لیے صوبائی حکومت کردار اداکریں،مولانا عبدالرحمن رفیق

پیر 27 جون 2022 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہاہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور آنکھ مچولی کے عذاب سے نجات دلانے کے لیے صوبائی حکومت کردار اداکریں،عوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ضلعی نائب دعوتی کمیٹی کے چیرمین مولانا مفتی عبدالغفور مدنی جمعیت ضلع کوئٹہ کے سرپرست اعلی مولانا محمد ہاشم خیشکی حاجی محمد شاہ لالا معاون سیکرٹری سابق کونسلر چوہدری محمد عاطف معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی دعوتی کمیٹی کے رکن قاری نظر محمد نے کہاکہ بلوچستان کے ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر میر عابد لہڑی کی ہزاروں ساتھیوں سمیت جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا قابل تحسین اقدام ہے میر عابد لہڑی کی شمولیت سے دورس نتائج برآمد ہونگے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت صدر لوکل کونسل ایسوسی ایشن بلوچستان میر عابد لہڑی کی شمولیت فیصلہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام میں مخلص اور دین دوست قبائلی شخصیات کی شمولیت اس جماعت کی حقانیت کا مظہر ہے قافلہ حق میں ممتاز سیاسی شخصیت بلوچستان لوکل لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے صدر میر عابد لہڑی کو جمعیت علمائے اسلام میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں جمعیت علما اسلام پاکستان تمام برادر اقوام کا خوبصورت گلدستہ ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام مظلوموں کا پاسبان جماعت ہے اس کے سنگ چلنے والے کبھی ناکام نہیں ہوے گے کیونکہ علما کی دعائیں ہر کارکن کے ساتھ اور دست شفقت ان کے سرپر رکھا ہواہے جمعیت علما اسلام ہر مخلص کارکن کا اپنا گھر ہے جمعیت علما اسلام پاکستان میں شمولیت جمعیت علما اسلام عوامی مسائل کے حل کے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جہد وجہد کررہی ہے جمعیت علما اسلام کی عوامی خدمات سے عوام متاثر ہوکر جوق درجوق شمولیت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی ومذھبی قوت ہے آنے والا دور جمعیت علما اسلام کا ہے عوام کی خودمختاری اور حقوق کے حصول کیلئے جنگ جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ عوام موسمی جماعتوں سے مایوس ہیں بلوچستانی قوم کا نطریئں جمعیت علما اسلام پر مرکوز ہے ان خیالات اظہار انہوں نے ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت صدر لوکل کونسل ایسوسی ایشن بلوچستان میر عابد لہڑی کے جانب سے دئیے گئے ظہرانہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر میر عابد لہڑی نے جمعیت علما اسلام میں شمولیت اختیار کرنا حرمین فیصلہ کیا آج 28 جون کو جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کی ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شمولیتی پریس کانفرنس کے تاریخ کا تعین کا فیصلہ متوقع ہے بھت جلد میر عابد لہڑی جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی وضلعی قائدین کی موجودگی میں جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا اعلان کریں گی جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی نائب امیر دعوتی کمیٹی کے چیرمین مولانا مفتی عبدالغفور مدنی ضلعی سرپرست اعلی مولانا محمد ہاشم خیشکی حاجی محمد شاہ لالا جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی سابق کونسلر چوہدری محمد عاطف دعوتی کمیٹی کے رکن قاری نظر محمد نے کوئٹہ شہر کے ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت صدر لوکل کونسل ایسوسی ایشن بلوچستان میر عابد لہڑی سے تفصیلی ملاقات اور طویل ملاقات کے بعد سابق کونسلر ممتاز سیاسی سیاسی وسماجی شخصیت صدر بلوچستان لوکل کونسل ایسوسی ایشن میر عابد لہڑی نے جمعیت علما اسلام میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ بھت جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد کوئٹہ پریس کلب میں جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی وضلعی قائدین کی موجودگی میں ایک پریجوم پریس کانفرنس کی ذریعہ جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا اعلان کریں گی اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے سنیر رہنما مولانا عزیزاللہ حاجی عبدالحکم بھی موجود تھی