قومی اسمبلی اجلاس، ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان کا حیدرآباد ایئرپورٹ اور ریلوے کے مسائل پر واک آئوٹ

بدھ 29 جون 2022 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2022ء) قومی اسمبلی سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ارکان نے حیدرآباد ایئرپورٹ اور ریلوے کے مسائل پر واک آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انجینئر صابر حسین قائمخانی نے کہا کہ حیدرآباد ایئرپورٹ کا مسئلہ ہے، ریلویز کا برا حال ہے، میں ذمہ داران کے رویے کے خلاف واک آئوٹ کرتا ہوں۔ صلاح الدین ایوبی نے بھی ان کی حمایت کی ۔ اس کے ساتھ ہی ایم کیو ایم کے اراکین ایوان سے واک آئوٹ کرگئے۔ بعد ازاں ایم کیو ایم اراکین ایوان میں واپس آگئے۔