بلاول نے ٹھیک کہا کہ ادارے الیکشن کے نام پر سلیکشن ہوتی رہنے دیں
پیپلزپارٹی کو الیکشن میں ہار کا خطرہ تب ہوگا جب ادارے آئین پرعمل کریں گے اور انتخابات شفاف منصفانہ ہوں گے۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کا ردعمل
ثنااللہ ناگرہ بدھ 29 جون 2022 19:31
(جاری ہے)
الیکشن سے یہ بھاگ رہے ہیں، جلسوں سے یہ ڈر رہیں ہیں، کیا بنے گا اس خوفزدہ ٹولے کا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری کا کہنا ہے ہمارے دور حکومت کے منظور شدہ فنڈز کو موجودہ حکمران اپنے منصوبوں پر منتقل کر رہے ہیں، پنڈ دادن خان اور جہلم میں زیر تعمیر مرکزی شاہراہ کا 16ارب روپے کا بڑا پراجیکٹ بھی روک لیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پیشی کے بعد فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنڈ دادن خان اور جہلم منصوبہ کو اس سال مکمل ہونا تھا، ساڑھے تین سے چار ارب کے جاری فنڈ منصوبے پر لگ چکے ہیں، ظلم کی انتہا ہے حکومت ختم ہوتے ہی موجودہ حکومت نے اس منصوبے پر کام روک دیا اور ہمارے منظور شدہ ترقیاتی فنڈز کو یہ لوگ اپنے منصوبوں پر منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کی انتہا ہے کہ آپ لوگوں کو مصیبت اور مشکلات میں ڈال دیں، امید ہے ہائیکورٹ سے اس معاملے پر ہماری شنوائی ہوگی، ہماری دائر پٹیشن کی آج پہلی ہئیرنگ تھی وفاقی حکومت کو طلب کیا جائےگا۔ ن لیگ ضمنی الیکشن میں کوئی سیٹ نہیں جیت سکتی، ملک کی مقبول ترین جماعت تحریک انصاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ للہ جہلم ڈبل روڈ 128 کلومیٹر پر مشتمل ہے دونوں طرف سے روڈ اکھاڑ دی گئی ہے جس کے باعث شہریوں کا ہسپتالوں، گھروں اپنے دفاتر آنا جانا جبکہ سیاحوں کا گزر بھی مشکل ہوچکا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.