مہنگی ترین بجلی اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر آگئے
27کے قریب آئی پی پیز کو بند کرکے مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے‘حکومت 2013کی طرح کچھ پاور کمپنیوں کو اربوں ڈالرسے نوازانا چاہتی ہے جس کی وجہ سے مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے.ذرائع پاورڈویژن
میاں محمد ندیم بدھ 29 جون 2022 19:37
(جاری ہے)
پاورڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت 2013کی طرح کچھ پاور کمپنیوں کو اربوں ڈالرسے نوازانا چاہتی ہے جس کی وجہ سے بحران پیدا کیا گیا ہے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بلاجوازبند کیئے جانے والے بیشترپاور پلانٹس ایک قریبی دوست ملک کی کمپنیوں کی ملکیت ہیں جنہوں نے تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں ریٹس کا ازسرنوجائزہ لینے سے انکار کردیا تھا . دوسری جانب ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ تین روز سے بجلی کی بندش کے خلاف مختلف علاقوں میں شدید احتجاج کیا جا رہا ہے ملک کے دوسرے بڑے لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت، دھرم پورہ، ہربنس پورہ، غازی آباد، سمن آباد،سبزہ زار‘ملتان روڈ‘ شاہدرہ اور ہمدر چوک میں شہریوں نے سڑکوں پر ٹائر نذر آتش کر کے احتجاج کیا اور حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے اور بجلی کے ریٹس میں غیرمعمولی اضافہ واپس لیا جائے حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت نے افغانستان سے کوئلہ درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ ملک کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے کوئلے کی درآمد بہت مددگار ثابت ہو گی وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ افغانستان سے کوئلے کی ترسیل کے لیے تمام مراحل جلد مکمل کیے جائیںحکومت پرامید ہے کہ کوئلہ بجلی کی پیداوار بڑھانے میں مدرگار ثابت ہو گا. واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے بجلی بحران کا ذمہ دار تحریکِ انصاف کی سابق حکومت کو قرار دیا جا رہا ہے حالانکہ مارچ تک تحریک انصاف کی حکومت قائم رہی مگر ملک میں لوڈشیڈنگ نہیں تھی معاشی امور پر بات کرنے کے لیے تحریک انصاف کے ترجمان مزمل اسلم نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے وہ چھٹیوں پر چلی گئی ہیں. کراچی کے کئی علاقوں میں 10 گھنٹے سے بھی زائد بجلی غائب رہتی ہے گزشتہ تین روز سے مختلف علاقوں میں جاری احتجاج کے دوران کئی مقامات پر توڑ پھوٹ اور جلاﺅ گھیراﺅ کے واقعات بھی پیش آ رہے ہیں.
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.