#(انٹرنیشنل نیوز )

ر*امریکہ کا یوکرین کو 800 ملین ڈالر کے مزید نئے ہتھیار دینے کا اعلان

جمعرات 30 جون 2022 22:00

ُ واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2022ء) امریکہ نے یوکرین کو 800 ملین ڈالر کے مزید نئے ہتھیار دینے کا اعلان کیا ہے ، ر امریکی صدر جو بائیڈن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے کچھ دنوں میں یوکرین کو نئے ہتھیار دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اتحادی آخری وقت تک یوکرین کا ساتھ دیں گے اور یہ یقینی بنائیں گے کہ یوکرین کو روس کے ہاتھوں شکست نہ ہو۔صدر بائیڈن نے مزید کہا کہ امریکا کو ترکی کو ایف 16 طیارے فروخت کرنے چاہئیں، ترکی کو طیاروں کی فروخت کیلئے کانگریس کی منظوری درکار ہے۔

متعلقہ عنوان :