ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ مریدکے میں ہراسمنٹ واقعات کے خلاف طالبات کا شدید احتجاج

خواتین اساتذہ یکساتھ ہراسمنٹ واقعات بڑھ گئے،ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے ، طالبات کا مطالبہ

جمعہ 1 جولائی 2022 23:51

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2022ء) ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ مریدکے میں طالبات اور خواتین اساتذہ کے ساتھ ہراسمنٹ کے واقعات کے خلاف طالبات کا شدید احتجاج اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔کلا س ٹیچر نے گرمی کے باعث کپڑے گیلے ہونے پر طالبات کی ویڈیو بنا ڈالی۔ نا اہل پرنسپل نے شاندار روایات کے حامل ادارے کو ویرانی میں تبدیل کر دیا۔

طالبات نے اتوار کے روز وفاقی وزیر تعلیم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کی دھمکی دے دی۔ ادارہ میں25سے زائد اساتذہ کے لیے صرف28طلبہ باقی رہ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ مریدکے میں بیوٹیشن کلاس کی طالبات اپنے کورس کے اختتام پرشدید گرمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران ایک دوسرے پر پانی پھینک رہی تھیں کہ ان کے کپڑے گیلے ہو گئے۔

(جاری ہے)

کلاس انچارج نے دیگر عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے طالبات کی ویڈیو ریکارڈ کرکے اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ طالبات کے احتجاج پر انتظامیہ کی طرف سے انہیں ایک کمرے میں بند کرکے فائنل امتحان نہ لینے کا حکم بھی سنایا گیا۔ طالبات کے شور مچانے پر مقامی میڈیا نمائندگان بھی موقع پر پہنچ گئے لیکن انتظامیہ نے دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا۔

طالبات نے اپنے موبائل فون کے ذریعی15پر کال کرکے پولیس کی مدد حاصل کر لی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر طالبات کو کمرے سے باہر نکالا تو مذکورہ خاتون ٹیچر نے خود کو کمرے میں بند کر لیا۔ پولیس کی کوشش کے با وجود خاتون ٹیچر نے ویڈیو بنانے اور طالبات کو بلیک میل کرنے بارے کوئی مؤقف پیش نہ کیا۔ ادارہ کا پرنسپل آصف مغل بھی پولیس کو کوئی جواب نہ دے سکا۔

بعض طالبات اور خواتین اساتذہ نے انکشاف کیا کہ ادارہ میں عملہ کے چند افراد کی طرف سے انہیں جسمانی طور پر بھی ہراسانی کا سلسلہ عرصہ سے جاری ہے جس وجہ سے بے شمار طالبات اور طلبہ ادارہ کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔ طالبات نے روتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لالچ میں معاملات پر خاموشی اختیار کرتے رہے۔ ایک خاتون ٹیچر نے میڈیا نمائندگان کے سامنے ادارہ کے ایک اہلکار پر الزام عائد کیا کہ یہ شخص عرصہ سے مجھے ہر طرح سے ہراس کر رہا ہے۔

طالبات کا کہنا ہے کہ وہ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے چیئرمین سمیت تمام متعلقہ اتھارٹیز کو بار بار متوجہ کر چکی ہیں مگر پرنسپل آصف مغل کے اعلی حکام کا چہیتا ہونے کی بنا پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔ طالبات نے دھمکی دے کہ اگر نا اہل پرنسپل اوردیگر ذمہ دار سٹاف کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تووہ اتوار کے روز وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی مریدکے میں قائم رہائش گاہ کے باہر احتجاج کریں گی۔پرنسپل کے مطابق مذکورہ ٹیچر کے معاملہ کی چھان بین شروع کر د گئی ہی