Live Updates

جیکب آباد میں مہنگائی سے تنگ ٹیکسی ڈارئیور سڑکوں پر نکل آئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے پر اتحادی حکومت کے خلاف اور عمران خان کے حق میںنعرے

اتوار 3 جولائی 2022 18:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2022ء) جیکب آباد میں مہنگائی سے تنگ ٹیکسی ڈارئیور سڑکوں پر نکل آئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے پر اتحادی حکومت کے خلاف اور عمران خان کے حق میںنعرے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں مہنگائی کے مارے ٹیکسی ڈارئیور سڑکوں پر نکل آئے ایک احتجاجی جلوس ٹیکسی اسٹینڈ سے پریس کلب تک مرزا رند، برکت کھوسو ، محمد رمضان کٹو ، مولا بخش ، گلزار، فیاض اور دیگر کی قیادت میںنکالا گیا جس میں ٹیکسی ڈرائیور یونین افرداد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہباز شریف کی اتحادی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا مظاہرین پریس کلب کے سامنے دھرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی مظاہرین نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف اور عمران خان کے حق میں نعرے لگائے انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہے مہنگائی کے پہاڑ توڑ کر عوام کی چیخیں نکالی جا رہی ہیںاب گذارہ مشکل ہو گیا ہے عمران خان کی حکومت میں ایسا نہیں تھا ، عمران خان کرپٹ مافیا کے خلاف تھا اس لئے اسکی حکومت کو گرایا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات