ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا سابق رکن قومی اسمبلی اخلاق حسین عابدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 4 جولائی 2022 22:52

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا سابق رکن قومی اسمبلی اخلاق حسین عابدی کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سابق رکن قومی اسمبلی اخلاق حسین عابدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک تعزیتی بیان میں مرحوم کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا مرحوم کے خاندان کی تنظیم سے گہری اور طویل وابستگی ناقابل فراموش ہے مرحوم کے صاحبزادے سابق رکن قومی اسمبلی شہید علی رضا عابدی نے اپنی جان تحریک پر قربان کی اس گھرانے کی قربانی مددتوں فراموش نہیں کی جاسکتی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اللہ تعالی کے حضور دعا کی کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے ان کے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔