Mپنڈی گھیب: نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

منگل 12 جولائی 2022 19:00

< پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2022ء) نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ۔واقعات کے مطابق پنڈی گھیب کے نواحی علاقہ ڈومیال کا رہائشی نوجوان حسنین عید کے دوسرے روز بارش کیوجہ سے بھیگ گیا اور گیلے کپڑوں میں ہی اپنے گھر میں موجود بجلی کی ساکٹ سے موبائل چارجنگ پر لگا رہا تھا کہ اچانک اٴْسے کرنٹ لگ گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا , نوجوان کی نمازِ جنازہ آبائی علاقے ڈومیال میں ادا کر دی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی بعدازاں اشکبار آنکھوں کیساتھ اٴْسے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔