Live Updates

عمران خان کان کھول کر سن لیںان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کرینگے، فیصل کریم کنڈی

گملے میں اگائی گئی پی ٹی آئی سڑ سکڑ رہی ہے، پی ٹی آئی کے اکثر اراکین نیازی سے نجات چاہتے ،شاہ محمود قریشی، شیخ رشید ،فواد چوہدری ایک بار پھر سیاسی خانہ بدوش بننے والے ہیں، بیان

بدھ 20 جولائی 2022 23:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کان کھول کر سن لیںان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے،گملے میں اگائی گئی پی ٹی آئی سڑ سکڑ رہی ہے، پی ٹی آئی کے اکثر اراکین نیازی سے نجات چاہتے ،شاہ محمود قریشی، شیخ رشید ،فواد چوہدری ایک بار پھر سیاسی خانہ بدوش بننے والے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کان کھول کر سن لیں کہ ان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ صدر آصف علی زرداری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو جیل میں ڈالنے کی خواہش کرکے شکست تسلیم کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا پنجاب فواد چوہدری کے باپ کی جاگیر ہے جو انہیں آصف علی زرداری کے پنجاب میں قیام پر تکلیف ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گملے میں اگائی گئی پی ٹی آئی سڑ سکڑ رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے اکثر اراکین پاگل نیازی سے نجات چاہتے ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور فواد چوہدری ایک بار پھر سیاسی خانہ بدوش بننے والے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات