چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے چیف چائلڈ پروٹیکشن آفیسر یونیسف پاکستان کی ملاقات

ملا قات میںچائلڈ پروٹیکشن بیورو اور یونیسف کا بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مشترکہ لائحہ عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا

منگل 26 جولائی 2022 18:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2022ء) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد سے چیف چائلڈ پروٹیکشن آفیسر یونیسف پاکستان ڈینیلا لوشینی نے ملاقات کی ،اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر پروگرام اور دیگر بھی موجود تھے۔ملا قا ت میںبچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملا قات میںچائلڈ پروٹیکشن بیورو اور یونیسف کا بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مشترکہ لائحہ عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیف چائلڈ پروٹیکشن آفیسر یونیسف کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے چیف چائلڈ پروٹیکشن یونیسف کو بیورو کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کروایا اورکہاکہ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور یونیسف پاکستان مل کر کام کر رہے ہیں۔پنجاب میں چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کو موثر انداز میں لاگو کیا جائے گا۔ ملا قا ت کے مو قع پرچائلڈ پروٹیکشن بیورو اور یونیسف پاکستان کے مابین مستقبل کے حوالے لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :