امریکہ پاکستانی بچوں کے لیے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ کووڈ ویکسین فراہم کرے گا
ریاستہائے متحدہ امریکہ کوویکس کے ساتھ ایک معاہدہ کے تحت پاکستان کو بچوں کے لیے تیارکی گئی کووڈ-۱۹ٹیکوں کی ایک کروڑ ساٹھ لاکھ خوراکیں عطیہ کرے گا، جس کے بعد پاکستان کوامریکہ کی جانب سے دی جانے والی کورونا ویکسین کی تعداد سات کروڑ سترلاکھ سے زیادہ ہوجائے گی
بدھ 27 جولائی 2022 14:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی2022ء) ریاستہائے متحدہ امریکہ کوویکس کے ساتھ ایک معاہدہ کے تحت پاکستان کو بچوں کے لیے تیارکی گئی کووڈ-۱۹ٹیکوں کی ایک کروڑ ساٹھ لاکھ خوراکیں عطیہ کرے گا، جس کے بعد پاکستان کوامریکہ کی جانب سے دی جانے والی کورونا ویکسین کی تعداد سات کروڑ سترلاکھ سے زیادہ ہوجائے گی۔
ٹیکوں کی نئی کھیپ کی فراہمی کا اعلان واشنگٹن میں پاکستان اورامریکہ کے درمیان منعقد ہونے والے پہلے ہیلتھ ڈائیلاگ کے اختتام کے موقع پرکیا گیا۔ مزید برآں یوایس ایڈ کی جانب سے مالی اعانت کی مد میں دو کروڑ ڈالر اضافی معانت بھی پاکستان کو ویکسی نیشن مہم کی کوششوں میں مدد کے طور پر مہیا کرنے کا منصوبہ ہے۔ واضح رہے کہ وبا کے آغاز سے لیکراب تک امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو سات کروڑچارلاکھ ڈالر کی براہ راست اور۱ کروڑ ۳۸ لاکھ ڈالر مالیت کا سامان کووڈ-۱۹ کے خلاف جنگ میں معاونت کے طور پر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
امریکہ پاکستان کوسب سے زیادہ کورونا ویکسین عطیہ کرنے والا واحد مُلک ہے۔ فائزراورموڈرنا ویکسین کےعلاوہ امریکہ نے یوایس ایڈ کے توسط سے چھیالیس لاکھ ڈالرمالیت کی چارموبائل لیبارٹریز پاکستان کے قومی ادارہ برائے صحت کو فراہم کی ہیں۔ یہ لیبارٹریزکورونا وبا اور دیگر متعدی امراض کی تشخیص کی استعداد کار بڑھانے میں پاکستان کی معاون ثابت ہوں گی خاص طور پر دُورافتادہ اورسہولیات سے محروم علاقوں کے لوگ اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔
یاد رہے کہ امریکہ نے پاکستان کوبارہ لاکھ این نائنٹی فائیو ماسک، چھانوے ہزارسرجیکل ماسک، باون ہزارحفاظتی گوگلز، دس لاکھ کووڈ فوری ٹیسٹ کے لیے درکار آلات، بارہ سوسے زائد پلس آکسی میٹرزاورچونسٹھ پاکستانی ہسپتالوں کے لیے دو سو وینٹی لیٹرز بھی فراہم کیے ہیں۔ امریکی حکومت نے پاکستان بھرمیں تیس ہزارسے زیادہ خواتین صحت کارکنوں کو کورونا متاثرین کی گھر ہی میں دیکھ بھال کی تربیت فراہم کی ہے اور مرض کی نگرانی اور رد عمل کے یونٹ اور ٹیموں کا نیٹ ورک بھی تشکیل دیا ہے، جس کے نتیجہ میں موجودہ وبا کی لہراور مستقبل میں آنے والی ممکنہ بیماریوں سے مقابلہ کے لیے بنیادی ڈھانچہ فراہم ہوا ہے۔
اس موقع پراظہارِ خیال کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے صحت کے شعبہ میں مضبوط باہمی تعاون کی اہمیت پرزوردیا اور کووڈ-۱۹ کے خلاف جنگ میں پاکستان کی شراکت کا ذکر اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پچہترسال پرمُحیط باہمی تعلقات کے دوران ہم نے اپنے تعاون اور شراکت کے فروغ پرکام کیا ہے جو کہ کورونا وبا کے سدباب اور پاکستان میں اُس کے پھیلاؤ کے خاتمہ کے لیے کوششوں سے بھی عیاں ہے۔
ہم صحتِ عامہ کو لاحق اس دیرینہ مشکل پرقابوپانے کے لیے شانہ بشانہ کام کریں گے۔ امریکہ اورپاکستان کےحُکام، طبی ماہرین، نرسوں اور ترسیلات کے شعبہ سے وابستہ پیشہ ورافراد کے درمیان قریبی اشتراک کے نتائج عملی طور پراورانسانی زندگیوں کے تحفظ کی صورت میں نکل رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ویکسین کی ہراضافی خوراک مسقتبل میں ممکنہ طور پر آنے والی کووڈ-۱۹ کی لہروں کے مقابلہ کے لیے ہماری استعداد میں اضافہ کرتی ہے۔ امریکہ کورونا اوردیگرمتعدی امراض کے سدباب کی استعداد کارمیں اضافہ کے لیے پاکستان کے تمام محکموں کے ساتھ کام کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین کا نیا مائیگریشن معاہدہ، کیا تبدیلیاں آئیں گی؟
-
عمران خان کی ایک اور واضح تصویر سوشل میڈیا پر وائرل‘دنیا بھر تصویرکروڑوں کی تعداد میں شیئرہورہی ہے. تحریک انصاف کا دعوی
-
بلوچستان کی ترقی میں نوجوان نسل کو شامل کرنا چاہئے،سرفراز بگٹی
-
کراچی کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرنا پڑے گی،کامران ٹیسوری
-
ہمیں کہاجا رہا ہے کہ پگڑیوں کوفٹبال بنائیں گے ایسے بیانات دینے والے درحقیقت خود کو ایکسپوز کررہے ہیں.جسٹس اطہر من اللہ
-
عوامی فلاح کے منصوبے میں خرابی یا تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی.شہبازشریف
-
سلوواک وزیر اعظم کی حالت ’انتہائی تشویشناک‘ لیکن مستحکم
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
-
سستی بجلی کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف
-
قومی اسمبلی اجلاس میں طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان تلخی، گالم گلوچ کی اطلاعات
-
میری رائے میں قانون سازی ہو اور گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے .جسٹس محسن اخترکیانی
-
ملک میں گیس کے کم پریشر کا حل تینوں اقسام کی گیس کا مرکب ہے، اس سے صارفین کو مکمل گیس کی فراہمی یقینی ہو گی اور بلز بھی زیادہ نہیں ہوں گے،ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.