ڈبگری گارڈن میں مکان کی کھدائی سے عمارتوں میں دراڑیں، اہل علاقہ کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 29 جولائی 2022 21:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2022ء) چلڈرن میڈیکل سنٹر ڈبگری گارڈن کے سامنے دوکنال پرمشتمل مکان کی کھدائی کے باعث قریب عمارتوں میں دراڑیں اورپیدل چلنے والوں کےلئے راستہ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکاہے جسکی وجہ سے ڈاکٹروں سمیت مریض اور رہائشیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ،اہلیان علاقہ کے مطابق پشاورشہرکے معروف ملبوسات سنٹرکے مالکان نے کچھ عرصہ قبل چلڈرن میڈیکل سنٹر ہسپتال کے بالمقابل دوکنال مکان خریدااوراس پر11منزلہ عمارت کاتعمیراتی کام شروع کرنے کےلئے کھدائی کی تاہم کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے کھدائی پرکام رکنے کی وجہ سے گزشتہ چارمہینوں سے کام ادھوراپڑاہوا ہے دوسری جانب مکان کی 40فٹ کھدائی کے باعث پیدل چلنے والوں کےلئے مشکلات پیدا کردی ہیں اورشام کے وقت اندھیراہونے پر جانی نقصان کااندیشہ رہتاہے اسکے علاوہ آمدورفت کاراستہ کھڈو ں میں تبدیل ہوچکاہے جس سے ٹریفک روانی بھی متاثرہورہی ہے، یاد رہے کہ ڈبگری گارڈن میں زیادہ ترڈاکٹروں کے نجی کلینکس موجود ہیں علاقہ مکینوں نے بتایاکہ کھدائی کی وجہ سے قریبی عمارتوں کی بنیادیں کمزوراوران میں دراڑیں پڑچکی ہیں اورڈاکٹروں سمیت علاج کی غرض سے آنے والے مریض اورانکے لواحقین خودکوغیرمحفوظ تصورکررہے ہیں ، انہوں نے ارباب اختیارسے مطالبہ کیاہے کہ مسئلے کافوری حل نکالاجائے تاکہ اہلیان علاقہ سکھ کاسانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :