رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی پر حملہ کیس میں جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات جاری

پیر 8 اگست 2022 17:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) لوئردیر سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی کی گاڑی پر نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے حملہ کیس میں جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تحقیقات کر رہی ہے ، سی ٹی ڈی اور لوکل پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اورشواہداکٹھے کرنے کے بعد درجنوں افراداورزخمیوں کے بیانات قلمبندکئے، سی ٹی ڈی ملاکنڈریجن مقامی ایس ایچ اوکی جانب سے درج ایف آئی آرکے بعد مختلف پہلوں پر تحقیقات جاری ہے ، ادھر ملک لیاقت علی سمیت چارزخمیوں کو ایل آرایچ منتقل کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے ایم پی اے کاکامیاب آپریشن کیا ،ملک لیاقت کواسلام آباد منتقل کردیاگیا ،اس وقت ایل آرایچ میں ایک معصوم بچہ سمیت تین زخمی زیرعلاج ہیں جوکہ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق انکی حالت خطرے سے باہر ہے ملک لیاقت علی کو پیٹ اور کندھے میں گولیاں لگی ہیں۔