فیصل آباد ، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی محرم الحرام کے حوالے سے لنگر اور سبیلوں کی چیکنگ جاری

پیر 8 اگست 2022 19:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایات پر فیصل آباد کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں محرم الحرام کے حوالے سے لنگر اور سبیلوں کی چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ عوام کو صاف اورمعیاری لنگر دستیاب رہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پکوان سنٹرز کی چیکنگ بھی جاری ہے جس میں 21 انسپکشن کرتے ہوئے 12 کو ہدایات اور 09 کو مجموعی طور پے 1 لاکھ 41 ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے 10 کلو فنگس لگا مربہ،10 کلو گلی سڑی سبزیاں،5 کلو زائد المیعاد اشیاء موقع پر تلف کرائی گئیں۔