سکھر میںیوم عاشورہ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا، سیکورٹی کے انتظامات سخت

پیر 8 اگست 2022 22:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) ملک بھر کی طرح سکھر ضلع میں بھی یوم عاشورہ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا ، سیکورٹی کے انتظامات سخت تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سکھر ضلع میں بھی یوم عاشورہ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا ،سکھر ضلع میں یوم عاشور کے موقع پر ضلع بھر میں 35 زائد چھوٹے بڑے مختلف امام بارگاہوں سے صبح کے وقت ماتمی جلوس نکالے جائینگے جو اپنی روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے مرکزی امام بارگاہ سے نکلنے والے مرکزی ما تمی جلوس میں شامل ہوجائینگے مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ غریب آباد سے نکالا جائیگا جو گھنٹہ گھر،نیم کی چاڑی ، ایوب گیٹ، دادو چوک ، اے سیکشن روڈ و دیگر علاقوں سے ہوتا ہوا رات گئے واپس امام بارگاہ غریب آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا اماتمی جلوس کے دوران مختلف مقامات پر مجالس عزاء بھی منعقد کی جائیگی جن سے علمائے کرام و ذاکرین نے خطاب کر تے ہو ئے واقعہ کربلا ، شہادت حضرت امام حیسن ان کے فلسفے اور ان کے بعد پیش آنے والے واقعات پر روشنی ڈالے گے ماتمی جلوس میں تعزیئے ،المپاک اور ذو الجناح بھی شامل ہونگے ما تمی جلوس کے دوران گذرگاہوں پر عزاداروں کیلئے شہریوں کی جانب سے چائے ، پانی اور مشروبات کی سبیلیں لگائی جارہی ہے جبکہ ایم کیو ایم ، پیپلز پا رٹی شہید بھٹو و دیگر سیا سی و سما جی تنظیموں اور اسکا ؤٹس تنظیموں کی جانب سے عزادر حسین کو طبی امداد کی فراہمی کے سلسلے میں ایک دن قبل ہی گھنٹہ گھر اور مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپ لگا دیئے گئے ہیں۔