چین میں منعقدہ فلمی میلے میں اینی میٹڈ فلم’’اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘‘کی نمائش

منگل 9 اگست 2022 15:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2022ء) شمال مغربی چین میں منعقدہ غیر ملکی فلموں کے میلے میں پاکستان اور چین کے اشتراک سے بنائی گئی پہلی اینی میٹڈ فلم’’اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘‘ پریمیئر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سات روزہ 2022اوریجن ویسٹرن فلم فیسٹیول چین کے شمال مغربی شہر شیان میں سجا ہے جس میں صرف غیر ملکی فلمیں دکھائی جا رہی ہیں ۔فلم’’اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘‘کی نمائش وہاں قائم کیئے گئے 15 فلم تھیڑوں میں سے دو میں کی جا رہی ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق مذکورہ فلم اس سے قبل دسمبر 2021 میں چین بھر میں دکھائی جا چکی ہے جو کہ اس سے قبل اینی میٹڈ فلم ڈونکی کنگ کے بعد چین میں ریلیز کی جانے والی دوسری اینی میٹڈ پاکستانی فلم ہے۔

متعلقہ عنوان :