Live Updates

امپورٹڈ حکومت میں بیٹھے لوگ آج کا بویا کل کاٹیں گے، خرم شیر زمان

لیگ کا انتخابی نشان شیر اور حرکتیں گیدڑوں سے بھی بدتر ہیں، پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی سندھ

بدھ 10 اگست 2022 21:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی و ڈپٹی سیکرٹری جنرل خرم شیر زمان نے شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فاشسٹ حکومت نے 10 محرم الحرام کے روز شہباز گل کو گرفتار کیا فاشسٹ حکومت اور یزید کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں امپورٹڈ حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی کی مقبولیت کو نہیں دبا سکتی شہباز شریف اور چالیس چور الیکشن سے بھاگ رہے ہیں شہباز گل کی گرفتاری غیرقانونی ہے فوری رہا کیا جائے خرم شیر زمان نے کہا کہ آزادی صحافت کے راگ الاپنے والے آج صحافتی شعبے پر خود حملہ آور ہیں سوشل میڈیا اور میڈیا چینلز کو کنٹرول کرنے کا نیا حربہ آزمایا جارہا ہے ن لیگ کا ایک طرف شیر کا انتخابی نشان اور حرکتیں گیدڑوں سے بھی بدتر ہیں حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے مزید یہ خود اپنی سیاست کو نقصان پہنچارہے ہیں امپورٹڈ حکومت میں بیٹھے لوگ آج کا بویا کل کاٹیں گے خر م شیرزمان نے سماجی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے دنیا کے سامنے کہا ان کی زندگی سے زیادہ ملک کی فوج ضروری ہیلیکن کسی نے اینٹ سے اینٹ بجانے اور کسی نے کھڈے لائن لگ گئے جیسے بیان دیے جو آگ پی ڈی ایم لگانا چاہتی ہے اس میں یہ کامیاب نہیں ہوں گے پی ڈی ایم خو دہی اپنی آگ میں جل کے راک ھو جائے گی پاک فوج پاکستانی قوم کیسر کا تاج ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات