شہر اور گردونواح میں ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

زمیندار کے گھر11لاکھ کا ڈاکہ‘مزید 70سے زائدوارداتوں میں بھاری مالیت کی نقدی‘طلائی زیورات دیگر قیمتی سامان لوٹ لیاگیا

جمعرات 11 اگست 2022 18:37

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) شہر اور گردونواح میں ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ،زمیندار کے گھر11لاکھ کا ڈاکہ‘مزید 70سے زائدوارداتوں میں بھاری مالیت کی نقدی‘طلائی زیورات دیگر قیمتی سامان لوٹ لیاگیا چوروں نے بھی ات مچائے رکھی‘درجنوں موٹرسائیکلیں‘گھریلو سامان چرا لیا‘پولیس وارداتوں کا سراغ لگانے میں ناکام ۔

آن لائن کے مطابق 392گ ب میں 12رکنی ڈاکوئوں کے گروہ نے ابوبکر صدیق کے گھر میں گھس کراسے واہل خانہ کویرغمال بنا کر 11لاکھ مالیت کی نقدی‘طلائی زیورات دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا‘چباں روڈ پر طیب‘ضلع کچہری میں اسفند ‘وسیم اقبال کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں‘محمد سیف الرحمان کا سول ہسپتال کے پرائیویٹ وارڈ کے کمرہ نمبر11سے موبائل فون چور لے اڑے‘گلبرگ سے محمد بلال‘آئس کریم چوک سے قاسم سعید‘مرضی پورہ میں عدنان کی گاڑیاں بھی چور لے گئے‘نڑوالا چوک میں شہبازحسین کی دکان سے چور واٹرپمپ ‘یو پی ایس لے اڑے‘پیپلزکالونی میں طاہر مسعود کی موٹرسائیکل چور لے گئے‘تیمور اڈا سے عبدالرزاق بیگ کی دکان کے تالے توڑکر چور 20عدد بیٹریاں لے اڑے‘سوساں روڈ سے اشفاق کا بجلی کا میٹرچوری ہوگیا‘علی گارڈن میں اکبر خاں کاقیمتی سامان چوری ہوگیا‘6ج ب میں ارسلان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی‘ملت ٹائون سی بلاک میں عتیق الرحمن کی موٹرسائیکل‘موبائل چھین لیاگیا‘حاجی آباد میں افتخار کی دکان کے تالے توڑکر چور ایک لاکھ مالیت کا گھی‘نقدی پچیس ہزار لے اڑے‘گلستان کالونی میں عابد الرحمن سے پانچ لاکھ ساٹھ ہزار چھین لی گئی‘بولیدی جھگی میں کامران کی دکان سے نقدی وقیمتی سامان چور لے اڑے‘70ج ب میں زبیر سے 28ہزار کی نقدی چھین لی گئی‘نورپورہ میں دانش کی موٹرسائیکل چور لے گئے‘مجاہد ٹائون میں عباس علی کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی‘قبرستان جھنگ روڈ سے ابوبکر کی دوعدد موٹرسائیکل چوری ہوگئیں‘گئوشالہ میں ڈاکو عثمان کی اہلیہ سے چھ تولے زیورات لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

کینال روڈ سے رانا سکندر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی‘چناب گارڈن میں زاہد اقبال سے موبائل فون ونقدی چھین لی گئی‘257ر۔ب میں سلیم اخترسے موبائل فون ونقدی لوٹ لی گئی‘کریم ٹائون میں رمضان کی گاڑی‘موبائل فون چور لے گئے‘امین پارک میں یاسر کی گاڑی چور لے اڑے‘جھال چوک میں محمد فیضان کا موبائل فون چوری ہوگیا‘374گ ب میں نذیراحمد کا ٹرانسفارمرچوری ہوگیا‘266ر۔

ب میں چور نبیلہ اقبال کے 2موبائل فون چور لے گئے‘615گ ب میں اکرام الحق کی حویلی سے چور اکیس لاکھ مالیت کے مویشی لے گئے‘جھامرہ سے حسنین احمد کی حویلی سے بکری چوری ہوگئی‘548گ ب میں عاشق علی کے گھر سے چور نقدی وزیورات لے گئے‘174گ ب میں ڈاکوئوں نے محمد ارسلان کی موٹرسائیکل‘نقدی ‘موبائل فون چھین لیاگیا‘279ر۔ب میں بلال سے موبائل فون چھین لیاگیا‘نڑوالا چوک میں خضرحیات کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی‘غلام محمد آباد میں راجے والا سے دائود کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی‘ 219ر۔

ب میں اللہ دتہ کے گھر سے چور نقدی دوہزار‘تین عدد سوٹ دیگر وقیمتی سامان لے گئے‘219ر۔ب میں عارف کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی‘شاہین چوک میں وسیم کی موٹرسائیکل چھین لی گئی‘گلستان کالونی میں ڈاکوعثمان کی نقدی 8ہزارموبائل فون چھین کر لے گئے۔