اداکارہ ریما خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

جمعرات 11 اگست 2022 18:58

اداکارہ ریما خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپراسٹار ریماخان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوریز میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، ان تصاویر اور ویڈیوز میں اداکارہ کو مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انسٹااسٹوری پراداکارہ نے کعبہ اور اپنی تصویر کے کیپشن میں پاکستان اور اس ملک کے عوام کی ترقی کیلئے دعا بھی کی۔ریما خان کے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد ان کے مداحوں اور شوبز شخصیات نے اداکارہ کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :